ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

ود ہولڈنگ ٹیکس،اسحاق ڈار نے واضح اعلان کردیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکہ نے اتحادی امدادی فنڈز کی دو قسطیں فراہم کر نے کایقین دلایا ہے . امریکی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں 3600میگا واٹ بجلی کے منصوبوں میں امداد بھی بات چیت ہوئی ہے گوشوار ے جمع کر انے کی تاریخ میں 31اکتوبر تک توسیع کر دی ہے اور اس وقت ود ہولڈنگ ٹیکس بھی 0.3فیصد وصول کیا جاتا رہے گا . عالمی مارکیٹ میں اجناس کی قیمتوں میں کمی کے باعث کسانوں کو پیکج دیا تاہم الیکشن کمیشن کے فیصلے پر من وعن عمل کر ینگے . 2017-18تک گردشی قرضے کی بیماری ختم کر دینگے . چاہتے ہیں معیشت اتنی مضبوط کریں جس کے بعد آئی ایم ایف سے پروگرام نہ لینا پڑے ۔بدھ کو یہاں امریکہ کے دورے سے واپسی پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جارہاہے اور اکتوبر کےلئے بھی موجودہ برقرار رہیں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اوگرا کی تجویز پر بعض مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور بعض میں اضافہ کیا جاسکتا تھا لیکن ہم یہ ایڈجسمنٹ نہیں کررہے ہیں ۔وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان کی طرف سے جاری کئے گئے یورو بانڈز پر عالمی سرمایہ کاروں کی طرف سے انتہائی بہتر رد عمل سامنے آیا ہے اور ہم نے پچاس کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت کر نے کافیصلہ کیا ہے ۔امریکہ اور برطانیہ کے سرمایہ کاروں نے 38 . 38فیصد بانڈز حاصل کئے اگرچہ عالمی سطح پر اقتصادی صورتحال غیر یقینی ہے لیکن اس کے باوجود ہمیں بڑی پذیرائی ملی ہے اس لئے ہم نے آٹھ کی بجائے صرف چار روڈ شوز کئے ہیں جو ہمارے کافی مثبت رہے ۔دنیا ہماری اقتصادی صورتحال میں آنے والی بہتری کو تسلیم کررہی ہے دنیا بھر سے دس سال سے یورو بانڈز کےلئے ہمیں پیشکش ملی ہے ۔انہوںنے کہاکہ دنیا کے 80بڑے سرمایہ کاروں نے یورو بانڈز خریدے اور دنیا آج تسلیم کررہی ہے کہ پاکستان اقتصادی طورپر مضبوط



کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…