کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 60 کروڑ8 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 18 ستمبر 2015ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 18 ارب 50 کروڑ 8 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 13 ارب 49 کروڑ 62 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس جبکہ 5 ارب 46 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔ مرکزی بینک سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 18 ستمبر 2015ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی سے 13 ارب 49 کروڑ 60 لاکھ ڈالررہ گئے جو کہ گذشتہ ہفتہ کے دوران 13 ارب 69 کروڑ ڈالر تھے، متذکرہ ہفتہ کے دوران ذخائر میں کمی بیرونی قرضوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔