اور مقامی انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے حصص کے فروخت پر دباﺅ کے سبب دن بھر اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان رہا،دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100انڈیکس 32025.25پوائنٹس کی نچلی ترین سطح پر بھی دیکھا گیاجبکہ ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس32600،32500 ،32400،32300،32200،32100کی 6بالائی حدوں سے نیچے گر گیا تھا اور 32025پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا تھا تاہم منگل کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 475.44پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس32690.02پوائنٹس سے گھٹ کر32214.58پوائنٹس پربند ہوا ،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس315.28پوائنٹس کی کمی سے 19268.92 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس22902.50پوائنٹس سے گھٹ کر22611.22پوائنٹس پرا ٓگیا۔مندی کے سبب اسٹاک مارکیٹ کے سرما ئے میں 89ارب8کروڑ 94لاکھ62ہزار905روپے کی کمی ہوئی جس سے اسٹاک مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ70کھرب13ارب1کروڑ18لاکھ45ہزار277روپے سے کم ہوکر69کھرب23 ارب92کروڑ23لاکھ82ہزار372روپے رہ گیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 17کروڑ87لاکھ39ہزارحصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو6ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ پیر کو11کروڑ8لاکھ67ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو4ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔مارکیٹ میں منگل کے روز مجموعی طور پر359کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 65کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں اضافہ ،281میں کمی جبکہ 13کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک2کروڑ45لاکھ،ٹی آر جی پاک1کروڑ68لاکھ،جہانگیر صدیقی کمپنی1کروڑ،بائیکو پیٹرولیم88لاکھ،ٹی آر جی پاک آر66لاکھ حصص کے سودوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ کے اعتبار سے ہینو پاک موٹر کے بھاﺅ میں54.98روپے اور فلپس موریز پاک کے بھاﺅ میں47.37روپے کا اضافہ جبکہ باٹا پاک کے بھاﺅمیں114.98روپے اور کولگیٹ پامولو کے بھاﺅ میں60روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مندی نیب کی جانب سے تحقیقات کی وجہ سے ہے جبکہ سیاسی سطح پر غیر یقینی کیفیت سرمایہ کاروں کو مارکیٹ میں دلچسپی لینے سے روک رہی ہے