اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت نے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے موجودہ قیمت کو برقرار رکھنے پر غور شروع کردیا ہے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ڈیڑھ سے 2 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے تاہم پاکستانی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اوگرا نے اس سلسلہ میں انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔اس سے قبلآئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) نے یکم اکتوبرسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی جس میں پٹرول کی قیمت میں 10پیسے فی لیٹرکمی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی جس میں پیٹرول کی قیمت میں10پیسے اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی جبکہ ایچ او بی سی،مٹی کا تیل،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2،2 روپے فی لیٹراضافے کی تجویز دی ہے۔