جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں بجلی پیدا کرنے والے قانونی پلانٹس بند ہیں

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے انکشاف کیا ہے کہ بجلی فراہم کرنے والی سرکاری اور نجی کمپنیاں نا صرف بجلی کی مقررہ پیداوار میں ناکام رہی ہیں بلکہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے معیار پر بھی پورا نہیں اترتی . صارفین کو نا مناسب (غلط) بل جاری کررہی ہیں۔نیپرا نے اپنی سالانہ رپورٹ سال 15-2014 میں بتایا کہ ملک میں بجلی پیدا کرنے والے قانونی پلانٹس بند ہیں . غیر قانونی پلانٹس کام کررہے ہیں جس کے باعث بجلی کی لوڈ شیڈینگ اور اس کے شاٹ فال میں اضافہ ہوا ہے۔نیپرا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ان کی خصوصی ٹیم کی جانب سے کئے جانے والے سروے کے مطابق بجلی فراہم کرنے والی بیشتر کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو فراہم کئے جانے والے 70 فیصد میٹر پرانے اور فرسودہ ہیں جس کے نتیجے میں بیشتر صارفین کو زائد بلنگ بھی کی جاتی ہے۔خصوصی ٹیم کو سروے کے دوران یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 11 کلو واٹ میٹر والے کمروں کی حالے انتہائی خراب ہے اور ان کے تحفظ کے لئے کسی قسم کا نظام موجود نہیں ہے۔بجلی کی تاریں اور کھمبوں کی حالت انتہائی ابتر ہے جو کہ ناصرف بجلی کی فراہمی میں مداخلت کا باعث ہیں بلکہ ان کی وجہ سے ریلائبلٹی سٹینڈرڈز حاصل کرنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بجلی کے گھریلوں، کمرشل اور صنعتی صارفین منظور کردہ لوڈ سے زائد بجلی استعمال کررہے ہیں تاہم کمپنیوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث ٹرانسفارمز پر لوڈ 80 سے 100 فیصد تک زائد ہے جو کہ مستقل ٹرپنگ کا باعث ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…