کراچی(نیوزڈیسک)پی آ ئی اے کا پوسٹ حج آ پریشن پہلے روز سے ہی متاثر ہونا شروع ہو گیا ہے اور پہلے ہی روز حج پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئیں حالانکہ ائیر لائن کی اعلی انتظامیہ حج کے انتظامات کو مانیٹر کرنے کے لئے جدہ میں موجود ہے اس کے علاوہ ائیرلائن کے ملازمین کی ایک بڑی تعداد حج ڈیوٹی پر جدہ حج ٹرمینل پر متعین ہے جبکہ جدہ میں ایک بڑی تعداد ان ملازمین کی بھی ہے جو سفارش کی بنیاد پر وہاں گئے ہیں اور جو حج ڈیوٹی پر نہ ہونے کے باوجود ائیر لائن کے کھاتے میں آ ن ڈیوٹی ہیں اور ایک ماہ بعد لاکھوں کا الاؤنس وصول کرنے کے بعد وطن لوٹیں گے۔ تمام صورتحال کے باوجود حج ٹرمینل سے حج پروازوں کی بر وقت روانگی کو یقینی نہیں بنایا جا سکا اور جدہ ائیرپورٹ اتھارٹی سے بروقت سہولیات حاصل نہ کی جاسکیں جس سے پروازوں کو وقت پر روانہ کرنے میں مدد ملتی۔ اطلاعات کے مطابق جدہ اسلام آ باد 6312کی آ مد میں ڈیڑھ گھنٹے، جدہ لاہور 6308 کی آ مد میں تین گھنٹے، جدہ پشاور 6314 پانچ گھنٹے، جدہ کراچی حج پرواز 6316 کی آ مد میں چھ گھنٹے، جدہ اسلام آ باد 6318 آ ٹھ گھنٹے، جدہ اسلام آ باد 6320 کی آ مد میں چار گھنٹے ،جدہ کراچی 732اور جدہ کراچی6302دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ پی آ ئی اے نے 148 حج پروازوں اور 90 شیڈول پروازوں سے 55 ہزار حجاج کو وطن پہنچانا ہے۔حاجیوں کے استقبال کے لیے پی آئی اے کے اعلیٰ حکام بھی ائرپورٹ پر موجود تھے