جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کویت نے تیل قیمتیں بڑھانے کیلئے اوپیک اجلاس کاامکان ردکردیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی(نیوز ڈیسک) کویت نے خام تیل کی قیمتیں بڑھانے کے لیے اوپیک کے ہنگامی اجلاس کاامکان رد کر دیا جس کی تجویز وینزویلا نے دی تھی۔ کویتی وزیر تیل علی العمیرنے صحافیوں کو بتایاکہ اوپیک کا آئندہ وزارتی اجلاس دسمبر میں ہوگا جو ہر 2سال بعد ہوتا ہے، 4 دسمبر سے پہلے کوئی کانفرنس نہیں ہوگی۔انھوں نے کہاکہ نان اوپیک پروڈیوسرز کی جانب سے مارکیٹ کو مستحکم کرنے کے لیے کوئی کمٹمنٹ نہیں کی گئی اور یہی اصل مسئلہ ہے۔ یاد رہے کہ وینزویلاکے صدر نیکولاس میڈورو نے خام تیل کی پیداوار میں کمی کے لیے اوپیک اور نان اوپیک ممبرز کے سمٹ کی تجویز دی تھی تاکہ قیمتوں میں اضافہ ہو۔ علی العمیر نے کہاکہ ماضی میں ہونے والے ایسے اجلاسوں میں اوپیک سے پیداوار میں کمی کا مطالبہ کیاگیا جبکہ دوسرے پروڈیوسرز نے پیداوار میں کٹوتی نہیں کی جس سے ہمارا مارکیٹ شیئرکم ہوا۔انھوں نے کہاکہ طلب و رسد سے متعلق بے یقینی کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹس میںخام تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاو¿ آ رہا ہے، فی الوقت مارکیٹس میں 2ملین بیرل یومیہ کی سپلائی زیادہ ہے تاہم قیمتوں میں کمی سے کویت میں میگاآئل اور نان آئل پروجیکٹس پراثرات نہیں ہونگے۔ انھوں نے کہاکہ کویت کی پیداوار فی الوقت 2.8ملین بیرل یومیہ ہے اور اس کی پیداواری صلاحیت اس سے تھوڑی سی زیادہ ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…