جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور بیلاروس کاتجارتی و اقتصادی روڈ میپ پر اتفاق

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور بیلاروس نے قلیل المدت اور درمیانی مدت کیلئے تجارتی اور اقتصادی روڈ میپ پر اتفاق کیا ہے۔وزارت تجارت کے زیر اہتمام مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں5سالہ روڈ میپ کو حتمی شکل دی گئی۔ وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان اور بیلاروس کے وزیر صنعت ویٹالی ایم ووک نے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا آغاز کیا، پاکستان اور بیلاروس نے تجارت، معیشت، صنعت، زراعت، زرعی تحقیق، سرمایہ کاری، سائنس، ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل، شعبہ صحت اور دوا سازی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے مشترکہ ورکنگ گروپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیلاروس دوطرفہ تجارت میں اضافے کی صلاحیت کے ساتھ پاکستان کی اہدافی منڈیوں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مل جل کر کام کرنے اور ادارہ جاتی روابط کے قیام سے آئندہ 5برسوں میں دوطرفہ تجارت 1 ارب ڈالر ہو سکتی ہے جو اس وقت 57ملین ڈالر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایف ٹی اے سے متعلق مذاکرات کے آغاز کے لیے یورو ایشیا اقتصادی کمیشن کی جلد باضابطہ درخواست کرے گا۔ دونوں ممالک نے باہمی تجارت میں اضافے، ہائی ٹیکنالوجیز اور ہائی ویلیو ایڈڈ پراڈکٹس کے شعبے میں شراکت داری میں اضافے پر بھی اتفاق کیا، ورکنگ گروپ نے ایک مشترکہ تجارتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے اجلاس ہر 6 ماہ بعد ہونگے،کمیٹی کا پہلا اجلاس اس سال کے آخر میں ہو گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…