جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ٹیکس ورلڈپیرس نمائش میں35پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
Business concept. Isolated on white
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) میسے فرینکفرٹ کے تحت فرانس کے شہر پیرس میں منعقدہ ”ٹیکس ورلڈ اور اپیرل سورسنگ“ نمائش میں 35 پاکستانی فیبرکس اینڈ گارمنٹس کمپنیوں نے بھرپورانداز میں شرکت کی، ٹیکس ورلڈ اپیرل سورسنگ نمائش 14 سے 17 ستمبر2015 تک جاری رہی۔میسے فرینکرٹ پاکستان کے نمائندے ہادی صلاح الدین نے بتایا کہ پاکستانی فیبرکس اور گارمنٹس کمپنیوں کو بھرپورپزیرائی حاصل ہوئی، بین الاقوامی میلے میں اہم مینوفیکچرنگ ممالک چین، نیدرلینڈ، جنوبی کوریا، انڈونیشیا، ترکی، بنگلہ دیش، ویتنام، فرانس، جرمنی اور پاکستان سے 1400 نمائش کنندگان نے عالمی سطح کی فیشن مصنوعات نمائش کے لیے رکھیں جبکہ 109 ممالک کے 15ہزار افراد میلہ دیکھنے آئے، ٹی ڈی اے پی کی سیکریٹری رابعہ جویریہ اور فرانس میں تعینات پاکستان کے سفیر غالب اقبال نے بھی میلے کا دورہ کیا اور وہاں موجود فیشن ڈیزائنرز اور پریس کو پاکستانی فیشن کے بارے میں بریفنگ دی۔میلہ گراو¿نڈ میں ٹی ڈی اے پی نے فیشن شو کا انعقاد کیا جس میں نمائش کنندگان سرینا، ایس ایم ڈینم اور دیگر نے تیار ملبوسات کی نمائش کی، ڈینم اور فیبرکس کی پاکستانی کمپنیوں ڈینم انٹرنیشنل، انڈیگو، لبرٹی ملز، قاسم ٹیکسٹائل، ماسٹر ٹیکسٹائل، کمال لمیٹڈ، کوہ نور، نشاط سفائر، صدیق سنز جبکہ گارمنٹس ایڈوانس فیشن میں اے مجید اینڈ سنز، فیشن چینل، ساجد نٹویئر اور دیگر کے اسٹالز ہال نمبر 2 میں قائم کیے گئے تھے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…