جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

جولائی اگست کے ودہولڈنگ ٹیکس گوشوارے 8 اکتوبر تک جمع ہو سکیں گے، ترجمان ایف بی آر

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایف بی آر کے ترجمان سینئر ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی شاہد حسین اسد نے کہا ہے کہ جولائی اگست کے ودہولڈنگ ٹیکس گوشوارے 8 اکتوبر تک جمع ہو سکیں گے ۔جبکہ سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ئ کے تحت 30 ستمبر ہے اور یہی آخری تاریخ رہے گی۔جنگ رپورٹر حنیف خالد کے مطابق اس میں کسی قسم کی توسیع زیرغور نہیں۔ وہ جنگ سے گفتگو کر رہے تھے۔ ایف بی آر کے ترجمان نے ملک بھر کے سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو ان کے وسیع تر مفاد میں مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے سالانہ ٹیکس گوشوارے آج اور کل میں جمع کرا کر نان فائلر سے فائلر بن جائیں اور خود کو ودہولڈنگ ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دلائیں۔ انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس کے گذشتہ سال کے گوشوارے میں کوئی قابل ذکر (بنیادی) تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ لہٰذا سالانہ آمدنی ٹیکس گوشوارے اور اثاثہ جات کے ڈیکلریشن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر میں توسیع کئے جانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیونکہ ودہولڈنگ ٹیکس کی سٹیٹمنٹ کا نیا نظام حال ہی میں لاگو کیا گیا ہے۔ لہٰذا اس کا گوشوارہ جمع کرانے کی آخری تاریخ جو پہلے 15 اگست سے بڑھا کر 15 ستمبر 2015ءکی گئی تھی اور پھر ٹیکس گزاروں کے اصرار پر 28 ستمبر 2015ءکیا گیا تھا۔ اب بعض ٹیکس گزاروں کے اس مطالبے پر کہ حج اور عید الاضحی کی تعطیلات کی وجہ سے وہ 28 ستمبر تک ودہولڈنگ ٹیکس گوشوارے جو ہر ماہ جمع کرانا ہوتا ہے 28 ستمبر تک جمع نہیں کرا سکے لہٰذا ایف بی آر نے ان ٹیکس گزاروں کو سہولت دینے کے لئے جولائی اور اگست 2015ءکے ودہولڈنگ ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ کو 8 اکتوبر 2015ءتک بڑھا دیا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…