کراچی(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹرانزٹ ٹریڈ کنسائمنٹس بشمول ایساف، نیٹو، یو ایس کارگوکو ڈیل کرنے والے نمائندوں کی بے قاعدگیوں کی تفصیلات افغان حکومت کے ساتھ تبادلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے قومی اخبار کو بتایا کہ محکمہ کسٹمز ٹرانزٹ ٹریڈ میں ہونے والی مس ڈیکلریشن کے کیسزکی تفصیلات ایف بی آر کوارسال کرے گا جبکہ ایف بی آر حکام وفاقی وزارت تجارت کو تفصیلات فراہم کرے گی جو بعدازاں حکومتی سطح پر افغان حکومت کو بھیجی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ میں مس ڈیکلریشن کرنے والے افغان تاجروں کے نام، پتے ودیگر تمام تفصیلات مہیا کی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ ٹرانزٹ ٹریڈ کے ڈی جی جاوید غنی نے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹرانزٹ ٹریڈ میں مس ڈیکلریشن کرنے والے ان افغان تاجروں کی فہرست مرتب کریں جو مس ڈیکلریشن میں ملوث پائے گئے ہیں اور ان کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر کا اندراج بھی کیاگیا ہے۔تمام ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کو یہ بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ٹرانزٹ ٹریڈ کنسائمنٹس کے حامل ہرکنٹینر کی مخصوص سیل کی تصویرکھینج کر مستقل بنیادوں پرریکارڈ کا حصہ بنائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل کے مذکورہ نئے اقدامات کی بدولت پاکستان اور افغان حکومت کو ٹرانزٹ ٹریڈ کنسائمنٹس میںمس ڈیکلریشن سے ہونے والے ریونیو خسارے میں کمی واقع ہوگی اور مس ڈیکلریشن کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ممکن ہوسکے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کسٹمزاورافغان کسٹمزکے درمیان درآمدی کنسائمنٹس کا الیکٹرونکس ڈیٹاانٹرچینج (ای ڈی آئی) سسٹم شروع کردیا گیاہے۔ ذرائع نے تبایاکہ ”وی بوک“ کسٹمز کلیئرنس سسٹم سے پرگڈز ڈیکلریشن کی ایسیسمنٹ کا ”ای ڈی آئی“ سسٹم بھی بنا لیا گیا ہے جس کے نتیجے میں افغانستان کے لیے درآمدہونے والے کنسائمنٹس کی اب تصدیق بذریعہ آئن لائن ہوسکے گی۔ذرائع نے بتایاکہ اس سے قبل کنسائمنٹس کی افغان سرحد پارہونے کی رپورٹ میں کئی کئی یوم درکارہوتے تھے جس کے باعث افغان کنسائمنٹس کے لیے جمع کرائی جانے والی انشورنس گارنٹیاں ریلیزہونے میں کافی وقت درکار ہوتاتھالیکن مذکورہ ای ڈی آئی سسٹم کی بدولت افغانستان جانے والے کنسائمنٹس کی سرحد پارہونے کی آن لائن تصدیق سے انشورنس گارنٹیاں فوری طورپر ریلیزہوجائیں گی۔ ذرائع نے بتایاکہ افغانستان جانے والے کنسائمنٹس کو افغان کسٹمزکی جانب سے کراس باڈرہونے کی تصدیق سیکیورٹی آفیسر آن لائن بھیج دے گاکہ جس سے فوری طور پر انشورنس گارنٹی ریلیزہوجائے گی۔
ٹرانزٹ ٹریڈ بے قاعدگیوں کی تفصیلات افغانستان سے شیئرکرنے کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقررکردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ آخری پیغام سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر
-
سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
-
چینی ساختہ خالص دوا پاکستان میں فروخت کی منظوری مل گئی
-
26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
-
سرگودھا میں محبت کی انوکھی داستان نے 22 سالہ گھریلو ملازمہ جیل پہنچ گئی
-
رونالڈو نے سعودی عرب میں پرتعیش ولاز خرید لیے، قیمت ہوش اڑا دے گی
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
-
امریکا نے ورک ویزا دینے کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا
-
راولپنڈی،شادی کا جھانسہ دیکرخاتون سے3سال تک جنسی زیادتی، حمل ضائع کروانے کے بعد قتل کی دھمکیاں















































