نیویارک (نیوزڈیسک)چین کے صدر شی جن پنگ نے ترقی پذیر ممالک کی معاونت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے دو ارب ڈالر پر مشتمل امداد دینے کا اعلان کیا ہے اقوام متحدہ کے ترقیاقی منصوبوں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہاکہ آئندہ 15 برسوں میں یہ سرمایہ کاری 12 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ چین دنیا کے پسماندہ ممالک کے قرضے معاف کر سکتا ہے جن میں جزائر میں مشتمل کئی چھوٹے ممالک بھی شامل ہیں۔صدر شی جن پنگ نے کہا کہ بیجنگ آئندہ پانچ برسوں میں 600 غیرملکی منصوبوں میں معاونت فراہم کرنے کے علاوہ سکالرشپس میں بھی اضافہ بھی کرے گا۔نیویارک میں منعقدہ اجلاس میں انہوںنے کہاکہ دنیا پر نظر دوڑائی جائے تو اس وقت امن اور ترقی دو اہم امور ہیں۔کئی عالمی چیلنجزجن میں یورپ میں پناہ گزینوں کا بحران بھی شامل ہے، کا بنیادی حل امن اور تعمیر و ترقی میں پایا جاتا ہے۔مختلف نوعیت کے چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے، ہمیں ترقی کی کنجی اپنے ہاتھ میں رکھنی چاہیے۔ صرف ترقی کے ذریعے ہم تصادم کی وجوہات سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں