منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

چین کا پاکستان کیلئے ایک اورمنصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں

datetime 23  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)مسلم لےگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی مےاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا انتہائی با اعتماد اور مخلص دوست ہے، چین کا پاکستان کے مختلف شعبوں کی ترقی میں کردار لائق تحسین ہے اور پاکستان کے عوام چین کے تعاون و دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ چین نے پاکستان کو توانائی بحران سے نکالنے کےلئے ہاتھ تھام کر دوستی کا حق نبھایا ہے۔چین کے صدر اور حکومت کی جانب سے سی پیک کے منصوبے پاکستان کے لئے عظیم تحفہ ہیں۔ پاکستان کے عوام اور ہماری آئندہ نسلیں چین کے تاریخی اقتصادی پیکیج کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔انہوںنے کہاکہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت صرف 33ارب ڈالرکی سرمایہ کاری توانائی کے منصوبوں میں کی جا رہی ہے۔سی پیک کے تحت چینی سرمایہ کاری سے 100 میگا واٹ کا سولر منصوبہ اگلے ماہ مکمل ہوگا۔توانائی کے متعدد منصوبے 2017کے آخر تک بجلی کی پیداوار دے رہے ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ چین کی متعدد کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں ، چین اور پاکستان کی دوستی مضبوط معاشی تعاون میں بدل چکی ہے۔چین کا اربوں ڈالر کا اقتصادی پیکیج پاکستان میں ایک روشن معاشی مستقبل کی نوید ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…