اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اکتوبر میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان نہیں ، اضافہ بھی نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر انکم بڑھنی چاہیے ہمیں اپنی آمدنی بڑھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تیل کی مصنوعات خطے کے ممالک میں سب سے سستی ہیں بھارت میں پٹرول سو اور بنگلہ دیش میں 132 روپے فی گیلن ہے ایک سوال پر کہا کہ اگلے ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان کم ہے اضافہ بھی نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خام تیل کی پروڈکشن ایک لاکھ بیرل یومیہ ہے اور طلب آٹھ لاکھ بیرل ہے ہماری ریفائنری خام تیل کی پیدوار ہینڈل نہیں کرسکتی ۔