جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت کا غیر معیاری سولر پینلز کی درآمد کا نوٹس

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال (2015-16) کے دوران ملک میں شمسی توانائی کے غیر معیاری آلات کی درآمد کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت پانی و بجلی اور ایف بی آر کو ہر صورت معیاری آلات کی درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔اس سلسلے میں ایکسپریس کو دستیاب دستاویزات کے مطابق حکومت کی طرف سے ایف بی آر کو جاری کردہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو اس امر کو یقینی بنائے کہ ملک میں شمسی توانائی کے آلات کی درآمد کے دوران ان میں موجود مٹیریل بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہے۔دستاویزات کے مطابق حکومت نے یہ احکامات ملک میں شمسی توانائی کے غیر معیاری آلات کی درآمد سے متعلق شکایات پر جاری کیے جس پر متبادل توانائی ڈیولپمنٹ بورڈ نے تمام صوبائی محکمہ توانائی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ، پاکستان کونسل آف رینیوبل انرجی ٹیکنالوجیز، پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی، رینیوبل انرجی ایسوسی ایشن آف پاکستان، چیمبرز آف کامرس، کسٹم کلیئرنگ ایجنٹ ایسوسی ایشن سمیت متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی اور اس بارے میں ان کی آرا لی گئیں جس کے بعد ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی گئی جس میں کہا گیا کہ ملک میں اس وقت درآمد کیے جانے والے شمسی توانائی کے آلات نہ صرف انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں بلکہ ان سے صارفین کے قیمتی برقی آلات بھی متاثر ہو رہے تھے۔اس رپورٹ کی روشنی میں وزارت پانی و بجلی نے بھی اپنی سفارشات تیار کیں جن میں کہا گیا کہ ملک میں غیرمعیاری آلات کی درآمد روکنے کے لیے ایف بی آر کو متحرک کیا جائے اور ملک بھر میں قائم کسٹم کلیئرنگ دفاتر میں ایسے ماہرین کو تعینات کیا جائے جو ان آلات کی کیفیت اور معیار کو چیک کرسکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…