جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

شکریہ۔۔۔۔! کراچی میں آخر کار وہ ہو ہی گیا جس کی پورا پاکستان تمنا کرتاتھا

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے گزشتہ 6ماہ میں ان منجمد 40 رہائشی وتجارتی منصوبوں پر تعمیراتی سرگرمیاں تیزی رفتاری کے ساتھ شروع ہوگئی ہیں جو طویل مدت سے زیرالتوا تھے جبکہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے اعتماد کی بحالی کے بعد 100 ارب روپے سے زائد مالیت کے 25 نئے تعمیراتی منصوبوں کے اعلان کے ساتھ بکنگ بھی شروع کردی ہے۔شہرکے مضافاتی مڈل اور لوئرمڈل کلاس علاقوں میں سرگرمیاں زیادہ بڑھی ہیں جہاں جائیدادوں کی قیمتوں میں بھی گزشتہ 6ماہ کے دوران 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں اگرمستقل بنیادوں پر امن قائم رہا تو سرجانی ٹاو¿ن، نیوکراچی، لیاری، نارتھ کراچی، اسکیم33، اسکیم 36، اسکیم 41، اسکیم 42 اور سپرہائی وے کے علاقوں میں جائیدادوں کی قیمتیں صرف 2 سالہ مدت میں50 فیصد بڑھ جائیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ ہاو¿س بلڈنگ فنانس کارپوریشن نے بھی ماضی میں شہر کے نوگوایریاز میں شامل مضافاتی علاقوں میں فنانسنگ خصوصا گڈاپ نادرن بائی پاس سے متصل لوکاسٹ ہاو¿سنگ اسکیم کے120 گزکے گھروں کے لیے70 فیصد فنانسنگ کے لیے بھی رضامندی ظاہر کردی ہے، امکان ہے کہ اکتوبر میں لوکاسٹ ہاو¿سنگ کی اسکیم کی منظوری مل جائے گی۔ اس سلسلے میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین جنید اشرف تالو نے ”ایکسپریس“ کوبتایا کہ فی الوقت 80 لاکھ گھروں کی قلت ہے جس میں سالانہ 0.6 ملین کا اضافہ ہو رہاہے۔فی الوقت نئے رہائشی یونٹوں کی سب سے زیادہ ضرورت مڈل اور لوئرمڈل کلاس کے حامل علاقوں میں ہے جس کی مجموعی شرح82 فیصد ہے جبکہ مہنگے اور پوش علاقوں میں یہ ضرورت صرف 8 فیصد تک محدود ہے کیونکہ خوشحال طبقہ اپنی ضروریات کے مطابق نئے گھر تعمیرکرنے کی استطاعت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز حکومت نے اقتدار میں آتے ہی ”اپناگھر“ اسکیم کے تحت 5 لاکھ لوکاسٹ گھروں کے منصوبے کا اعلان کیا تھا لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا، حکومت اگر کراچی میں قبضہ شدہ سرکاری اراضی سے تجاوزات کا خاتمہ کرے اور کچی آبادیوں کو ختم کردے تو لوکاسٹ گھروں کے حکومتی اسکیم پر عمل درآمد ممکن ہے۔آباد نے گزشتہ 2 سال سے لوکاسٹ ہاو¿سنگ اسکیم کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے لیکن انفرااسٹرکچر کی عدم دستیابی ودیگر مسائل کی وجہ سے تاحال ناکامی کا سامنا ہے، یہی وجہ ہے کہ کراچی میں امن قائم ہوتے ہی آباد ممبران نے شہر کے مضافاتی علاقوں میں نہ صرف نئے رہائشی منصوبوں کا اعلان کیا بلکہ طویل عرصے سے رکے ہوئے منصوبوں کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تیز رفتاری کے ساتھ کام شروع کردیا ہے جس کے نتیجے میں حکومت کو بھی ریونیو کی مد میں کثیرآمدنی ہوگی کیونکہ ہرتعمیراتی منصوبے میں استعمال ہونے والی80 فیصد پروڈکٹس پر حکومت کو ریونیو ملتا ہے۔ایک سوال پر انھوں نے بتایا کہ مارگیج فنانس ہاو¿سنگ پالیسی پر گزشتہ 10 سال سے بحث ومباحثہ ضرور ہورہا ہے لیکن تاحال اس پالیسی کو حتمی شکل دی گئی نہ منظورکرکے متعارف کرایا گیا حالانکہ مذکورہ پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ اس پالیسی کے نفاذ سے ہی شعبہ تعمیرات کے مالیاتی انفرااسٹرکچر سمیت دیگر متعدد مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ایک اور سوال پر جنید تالو نے بتایا کہ ماضی میں امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے شہر کے مہنگے علاقوں کی جائیدادوں کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی تھیں جبکہ شہر کے مضافات اور نوگوایریاز میں جائیدادوں کی نہ صرف قیمتیں گھٹ گئی تھیں بلکہ وہاں جائیدادوں کی فروخت بھی منجمد ہوگئی تھی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…