اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کی ایک بڑی آبادی نے غربت کے باوجود موبائل فون میں خود کفالت حاصل کر لی ۔ غریب اور مزدور لوگوں میں موبائل فون کے استعمال میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے جو ایک ریکارڈ ہے ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں یوں تو بہت زیادہ غربت اور فلاس ہے ۔ کئی لاکھوں مزدور روزانہ بغیر کسی یومیہ اجرت کے خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ آتے ہیں کئی خودکشیاں بھی کر رہے ہیں مگر دوسری طرف موبائل فون کے استعمال میں اضافہ بھی ہوا ہے اور یہ شرح معاشرے میں موجود ان لوگوں میں زیادہ ہے جو بہت زیادہ غریب ہیں اور دو وقت کی روٹی بمشکل پوری کر پاتے ہیں ۔