لاہور (نیوزڈیسک)چیئر مین پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل صدیقی کی ہدایات پر اسٹنٹ کمشنر خالد نواز ملک کی زیر نگرانی ٹیم نے صوبائی دارلحکومت میں 10بڑے شادی ہالز او ر کیٹرزکو سیلزٹیکس کی عدم ادائیگی پر سربمہر کر دیا گیا،آپریشن کے دوران 15لاکھ روپے ٹیکس بھی وصول کرلیا گیا ۔ریونیو اتھارٹی کی طرف سے سربمہر کئے جانے والے ہالز اور کیٹرنگ سروسز میں نسبت روڈ پر واقع غفور الراحیل ہال ،سبزہ زار میں واقع شاہ فرید ہال،ڈیوس روڈ پر واقع شاہ جہاں ہال جبکہ ڈیوس روڈ پر ہی واقع شاہی خیمہ مرکی،ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں واقع حسن بیکوئٹ ہال، والٹن روڈ پر واقع مون مرکی ہال،انس بینکوئٹ ہال اور وحدت روڈ پر آﺅٹ ڈور کیٹرنگ ،قلعہ شادی ہال واقع نسبت روڈ،دی گرینڈ بینکوئٹرز واقع ڈیوس روڈ اور جوہر ٹاﺅن میں واقع ایوان نور بینکوئٹ ہال شامل ہیں ۔محکمہ ریونیو اتھارٹی نے کاروائی کے دوران سیلزٹیکس کی مدمیں 1.5ملین روپے کی ریکوری کی ۔محکمہ ریونیو اتھارٹی کی جانب سے پنجاب میں موجود ایسے بہت سے غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ ہالزکیخلاف کاروائی کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے ۔