کراچی (نیوز ڈیسک)پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 17 ستمبر کو کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا جس میں 55800 عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا گیا ائرلائن اعلامیے کے مطابق پی آئی اے نے 147 قبل از حج پروازیں چلائیں اور 43,000 سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا۔ علاوہ ازیں، ائرلائن نے 12,870 عازمین کو اپنی عمومی پروازوں کے ذریعے بھی سعودی عرب پہنچایا۔قومی پرچم بردار ائرلائن نے اسلام آباد سے 22 قبل از حج پروازیں چلائیں جن سے7,497 عازمین حج روانہ ہوئے۔ علاوہ ازیں پی آئی اے نے کراچی سے25 قبل از حج پروازیں چلائیں جن میں 8,020 عازمین حج روانہ ہوئے اور لاہور سے16 قبل از حج پروازیں چلائیں جن میں5,213عازمین حج روانہ ہوئے۔ ائرلائن نے ملتان سے 12 پروازیں چلائیں جن میں 3,907 عازمین حج روانہ ہوئے، پشاور سے 8,446 عازمین پر مشتمل 26پروازیں، کوئٹہ سے 7,999 عازمین پر مشتمل 40پروازیں اور سیالکوٹ سے 1,965 عازمین پر مشتمل 06 پروازیں روانہ کیں۔پی آئی اے کا بعد از حج ا?پریشن 27 ستمبرکو شروع ہوگا اور 28 اکتوبر کو مکمل ہوگا۔