منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں تیسرا اضافہ، مزید 5روپے کلو مہنگی

datetime 19  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کے نوٹیفکیشن کے بغیر ہی ایک ہفتے میں تیسری بار ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو اضافہ کر دیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر 50 روپے اور کمرشل سلنڈر 200روپے مہنگا ہوگیا۔ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں25روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس طرح گھریلو سلنڈر290 اور کمرشل سلنڈر 1160روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ اور پشاور میں ایل پی جی 100روپے، رحیم یارخان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک میں105، میرپور میں110، راولپنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفرآباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میرپورخاص، عمرکوٹ، نوابشاہ، منباری، ٹھٹھہ، دادو، جامشورو، شکارپور میں 115، گلگت بلتستان، مری، نتھیاگلی، بالاکوٹ میں 125روپے فی کلو ہوگئی۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…