اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عالمی ادارے نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

datetime 18  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)عالمی ادارے نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے، موڈیز نے پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ گلوبل بانڈز پیشکش کو (پی)بی3کا درجہ دیدیا۔ جمعہ کو عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز انوسٹرز سروس نے پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ گلوبل بانڈز پیشکش کو (پی)بی3کا درجہ دیدیاجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی بی تھری ریٹنگ، اعتدال پسند اقتصادی استحکام کا عکاس ہے اور ملک کا اقتصادی جائزہ پائیدار ہے۔موڈیز کے مطابق اگر چہ معیشت کا حجم نسبتا زیادہ ہے لیکن عالمی سطح پر پاکستان کی فی کس آمدنی کی سطح نسبتاً کم ہے۔چین پاکستان اقتصادی کوریڈور پر عملدرآمد سے ٹرانسپورٹیشن اور پاور جنریشن انفرا سٹرکچر میں سرمایہ کاری سے ملکی اقتصادی گروتھ میں اضافہ ہو گا۔ موڈیز کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات سے حکومت پاکستان کو نمایاں کامیابیاں ملی ہیں۔ان میں خسارے میں کمی ،توانائی سیکٹر میں رکاوٹوں کا خاتمہ اور متعدد سرکاری اداروں کی نجکاری جیسی اہم کامیابیاں شامل ہیں تاہم پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ کو آگے کی جانب لیجانے والے دیگر عوامل کی رفتار قدرے کم ہے۔موڈیز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی قرضے سے متعلق رسک میں بھی کمی آئی ہے۔ بنکوں کا انتظام بہتر ہے لیکن اقتصادی اور سیاسی دھچکوں کا زیادہ متحمل نہیں ہے۔ پاکستان کا مستحکم جائزہ متوازن رسک سے متعلق ہمارے توقعات کا عکاس ہے۔مثبت حالیہ پیشرفت کے باوجود کچھ مشکلات موجود ہیں،جن میں قرضوں کی بلند سطح اور ریونیو کی محدود بنیاد شامل ہیں۔اسکے ساتھ ساتھ بجلی کے شعبے میں کمزوریاں بھی نمو کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔موڈیز رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فنانسنگ کا بڑا زریعہ مقامی وسائل ہیں اس لئے بیرونی قرضے درمیانے درجے کریڈٹ رسک کے حامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…