جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کسان بورڈ نے ریلیف پیکیج کو انتہائی غیر تسلی بخش قرار دیدیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(نیوز ڈیسک) کسان بورڈ نے ریلیف پیکیج کو کسانوں کی موجودہ زبوں حالی کے پیش نظر انتہائی غیر تسلی بخش قراردے دیا ہے۔وزیراعظم کے اعلان کردہ ریلیف پیکج پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر صادق خان خاکوانی، سینئر نائب صدر سرفراز احمد خان، سیکریٹری جنرل ملک محمد رمضان روہاڑی، نائب صدر ارسلان خان خاکوانی و دیگر نے کہا کہ دھان اور کپاس کے ساڑھے 12 ایکڑ تک کے کاشت کاروں کو فی ایکڑ 5 ہزار روپے کیش سپورٹ نہ تو کسانوں کو کوئی ریلیف فراہم کرے گی اور نہ ہی اس سے کوئی مطلوبہ نتائج حاصل کیے جائیں گے، اسی طرح پوٹاشیم اور فاسفیٹ کھادکی قیمتوں میں فی بوری کم از کم 500 روپے کم کرنے کیلیے 20ارب روپے کے فنڈ کی وضاحت بھی موجود نہیں، قیمت کم کرنے کیلیے کسان راج تحریک مسلسل یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ کھاد اور زرعی ادویہ پر سے سیلز ٹیکس ختم کیا جائے، اس کے نتیجے میں یقیناً کھاد اور ادویہ کی قیمتوں میں کمی ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگی ایل این جی سے قیمتوں میں اضافہ ہو گا، زرعی ٹیوب ویلز کیلیے بجلی 8 روپے 85 پیسے فی یونٹ اور کسانوں کو بلا سود قرضے مہیا کیے جائیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…