کراچی(نیوزڈیسک)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمستحکم رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر4پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید104.36روپے سے بڑھ کر 104.40 روپے اور قیمت فروخت104.41روپے سے بڑھ کر 104.45 روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید104.30روپے اور قیمت فروخت 104.50 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر65پیسے گھٹ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید116.75روپے سے گھٹ کر 116.10روپے اور قیمت فروخت117.75روپے سے گھٹ کر117.10روپے ہوگئی جبکہ20پیسے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید159.10روپے سے بڑھ کر159.30روپے اور قیمت فروخت 160.10 روپے سے بڑھ کر160.30روپے پر جا پہنچی ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.55 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 28.40 روپے کی سطح پر بدستور برقرا رہی۔