کراچی(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے پاک چین اقتصادی راہ داری کے حوالے سے مشترکہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی تو حالات بہتر نہیں تھے۔ملک میں امن و اماں کے قیام کے لیے آپریشن شروع کیا گیا۔آج کراچی کے حالات 2013 کے مقابلے بہتر ہیں۔ بلوچستان کے عوام قومی دھارے میں شامل ہو چکے ہیں اور ملک میں سیاسی استحکام آ چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے میں پہلے توانائی اور انفرااسٹرکچر کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی جبکہ راہ داری سے منسلک پاور پراجیکٹس پر کام 2017 سے شروع ہو جائے گا۔
اس کے علاوہ ایف پی سی سی آئی کے ساتھ مل کر پاک چین اکنامک کوریڈور مشترکہ کانفرنس کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
احسن اقبال نے مزید بتایا کہ حکومت نے ملک کو کاروبار دوست ملک بنانے کے ساتھ 2025 تک ایکسپورٹس 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کا بھی عزم کر رکھا ہے۔
پاکستان کا اقتصادی راہداری پر عالمی کانفرنس بلانے کا اعلان
17
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں