لاہور(نیوزڈیسک) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید محمود غزنوی نے بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ حل نہ ہونے اور تاجروں کی جانب سے مزید ہڑتالیں کرنے کے اعلانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے کو انا کا مسئلہ نہ بنائے اور مشاورت سے مسئلہ حل کرے وگرنہ معیشت کو بہت بھاری نقصان ہوگا۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید محمود غزنوی نے کہا کہ اس معاملے پر تاجروں کی حالیہ ہڑتال کی وجہ سے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا، اگر حکومت نے مسئلہ فوراً حل نہ کیا تو مزید بھاری نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے سنگین معاشی چیلنجز کی موجودگی میں ملک ہڑتالوں کا متحمل نہیں ہوسکتا لہذا حکومت ودہولڈنگ ٹیکس واپس لیکر تاجروں میں پائی جانے والی بے چینی ختم کرے۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر نے کہا کہ ہڑتالیں ہمیشہ معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہیں، تاجروں نے ہڑتال کی تو حکومت کو محاصل اور دیگر مدات میں ہونے والے نقصانات کی شرح
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں