اسلام آباد(نیوزڈیسک)سونے کی قیمت،آخر وہ ہو ہی گیا جس کا انتظارتھا،مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہوگیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ عید کے بعد شادیوں کے سیزن کی شروعات کے ساتھ ہی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا ،اس لئے جس نے بھی سونا خریدنا ہے وہ خرید لے ،پھر نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی-سونے کی فی تولے قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولے سونے کی قیمت فروخت 45 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد کراچی،حیدرآباد، لاہور، ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 45ہزار 300روپے ہوگئی ہے جبکہ 343 روپے کے اضافے سے 10گرام سونے کی قیمت 38ہزار828روپے پر جا پہنچی ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں