جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

راہداری منصوبے سے خطے میں خوشحالی آئیگی،خرم دستگیر

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاک چین اکنامک کوریڈور کی تکمیل کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک پاکستان کی بندرگاہوں کے ذریعے تجارت کریں، انھیں ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔پاکستان جنوری 2016میں شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل ممبر بن جائے گا جس کی بدولت تنظیم کے ممبر ممالک کے ساتھ سیاسی، معاشی اور تجارتی تعلقات میں تیزی سے بہتری آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے چین کے شہر زیان میںشنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے تجارت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تنظیم کے چھ ممبران میں چین، روس، تاجکستان، قازقستان، کرغستان اور ازبکستان شامل ہیں، پاکستان تنظیم کا آبزرور ممبرہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ چین کے’ ایک پٹی ایک سڑک‘ منصوبے سے منسلک پاک چین اکنامک کوریڈور خطے کی خو شحالی کا ایک عظیم الشان منصوبہ ہے جس کے ذریعے سرمایہ کاری اور تجارت میں بے پناہ اضافہ ہو گا اور خطے کو ریل، روڈ، فائبرآپٹک کیبل، بینکنگ نیٹ ورک اور توانائی کی پائپ لائنز کے ذریعے منسلک کر دیا جائے گا، پاکستان کیلیے اس خطے کی اہمیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے عہدہ سنبھالنے کا بعد ان تمام ممالک کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اکنامک کوریڈور کی تکمیل کے بعد چین اور وسطی ایشیا کے سمندری ساحلوں سے محروم ممالک کیلیے پاکستان کی بندرگاہوں کے ذریعے تجارت مالی لحاظ سے انتہائی سود مند ثابت ہو گی۔پاکستان، چین، کرغستان اور قازقستان کے مابین ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ پر مذاکرات جاری ہیں جس کی بدولت ان ممالک کا تجارتی سامان پاکستان کے گرم پانیوں کے ذریعے سفر کر سکے گا، حال ہی میں پاکستان نے عالمی ٹی آئی آر کنونشن میں شمولیت اختیار کی ہے جس کا نفاذ بھی جنوری 2016سے ہو گا۔
اس کنونشن کے ذریعے شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک سے تجارت میں مزید سہولت میسر ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن اس اعتبار سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا، مغربی ایشیا، وسطی ایشیا اور چین کے مابین مواصلات اور توانائی کوریڈورز کا محور بننے جا رہا ہے۔ اجلاس سے قبل وفاقی وزیر نے چینی صوبے شن زی کے گورنر لوچن جیان سے ملاقات کی اور باہمی تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…