کراچی(نیوزڈیسک) معاشی سرگرمیاں،پاک فوج کے آپریشن کی کامیابی کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ،سٹیٹ بینک کی رپورٹ،سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال دو ماہ کے دوران غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری سات فیصد اضافے سے گیارہ کروڑ تیرانوے لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اگست کے دوران غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں تیراسی لاکھ ڈالر اضافہ ہوا۔ پاکستان نے غیرملکی سرمایہ کاری کی مد میں گیارہ کروڑ تیرانوے لاکھ ڈالر وصول کیے، گزشتہ مالی سال اس دوران گیارہ کروڑ دس لاکھ ڈالر غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی تھی، اقتصادی ماہرین کے مطابق امن و امان کی ابتر صورتحا ل، توانائی بحران اورغیرمستحکم معاشی پالیسیوں کے باعث غیرملکی سرمایہ کاری میں خاطرخواہ اضافہ نہیں ہوسکا۔