کراچی(نیوزڈیسک) ود ہولڈنگ ٹیکس ،حکومت کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا،پاکستان کی معیشت ڈولنے لگی،ود ہولڈنگ ٹیکس لگنے کے بعد تاجروں نے بینکوں سے پیسہ نکالنا شروع کردیا۔ اسٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق جولائی، اگست میں کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 121 ارب روپے کی کمی ہوئی۔جولائی میں 33 ارب،اگست میں 88 ارب کی کمی ہوئی، حکومت نے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے لیے 0اعشاریہ 6فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس نافذ کیا تھا۔ فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے تاجروں نے بینکوں کے ذریعے لین دین کم کردیا۔