جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) حکومت پاک چین اقتصادی راہداری کے تمام معاملات پر نجی شعبے کو اعتماد میں لے تاکہ نہ صرف یہ عظیم الشان منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہو بلکہ نجی شعبہ بھی ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکے۔ ان خیالات کا اظہار مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے لاہور چیمبر میں پاک چین اقتصادی راہداری اور نجی شعبے کی اہمیت کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان ماہرین میں لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز، سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر، چینی قونصل جنرل یو بورن، ایڈیشنل چیف سیکریٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ محمد جہانزیب خان، لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے پاک چین بزنس پروموشن صدیق الرحمن رانا، سابق وائس چانسلر یو ای ٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر وزارت پلاننٹ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم میجر جنرل (ر) ڈاکٹر ظہیر شاہ اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ شامل تھے۔ لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرے گی لہذا اسے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیا جائے تاکہ نجی شعبہ اس منصوبہ کے تحت پیدا ہونے والے مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد لاہور چیمبر کے ممبران کو تجارت و سرمایہ کاری کے ا ±ن مواقعوں سے آگاہ کرنا تھا جو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کے بعد پیدا ہونگے۔ اس عظیم الشان منصوبے سے پاکستان کو ہونے والے فوائد کا احاطہ کرنا مشکل ہے، چین پہلے ہی پاک چین اقتصادی راہداری کے سلسلے میں چھیالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتیں اس منصوبے پر تیزی سے کام کررہی ہیں مگر ضروری ہے کہ دونوں ممالک کا نجی شعبہ بھی اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ چینی قونصل جنر یو بورن نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون کو مزید فروغ دینے میں بہت اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت گوادر پورٹ، توانائی، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر اور انڈسٹریل پارکس کی جانب خاص توجہ دی جارہی ہے جبکہ اس منصوبے کے تحت زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، فنانس اور ایجوکیشن کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ پاکستان بے پناہ چینی سرمایہ کاری کے بعد معاشی طور پر بہت مستحکم ہوجائے گالیکن اہداف حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان اور چین کا نجی شعبہ پوری طرح متحرک ہو۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ہر قیمت پر مکمل ہونا چاہیے کیونکہ یہ پاکستان کی معاشی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرے گا، اس منصوبے کے تحت حاصل ہونے والے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے دانشمندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…