منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

بجلی کی پیداوار،پاکستان میں تاریخی ریکارڈ بن گیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)واپڈا پن بجلی گھروں سے گزشتہ روز پیک آورز کے دوران بجلی کی پیداوار 6 ہزار 884 میگاواٹ تک پہنچ گئی ، جو پاکستان میں پن بجلی کی پیداوار کا ریکارڈ ہے ۔ قبل ازیں پن بجلی کی ریکارڈ پیداوار 14 ستمبر 2013 ءکو حاصل ہوئی تھی جو 6 ہزار 813 میگاواٹ تھی ۔پن بجلی کی یہ ریکارڈ پیداوار واپڈا پن بجلی گھروں کے مو ¿ثر آپریشن اور دیکھ بھال، آبی ذخائر میں پانی کی بہتر دستیابی اور صوبوں کی ڈیمانڈ پر آبپاشی کیلئے ارسا کے انڈنٹ کے مطابق ڈیموں سے پانی کے زیادہ اخراج کی بدولت حاصل ہوئی ۔ چیئرمین واپڈا نے اِس امر پر تمام پن بجلی گھروں کے منتظمین کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اسی محنت کو جاری رکھیں، جس کے بدولت پن بجلی کی یہ ریکارڈ پیداوار ممکن ہوئی۔پن بجلی کی یہ تاریخ ساز پیداوار گزشتہ سال کے اسی دِن پیدا ہونے والی پن بجلی یعنی 4 ہزار 892 میگاواٹ کے مقابلے میں تقریباً 2 ہزار میگاواٹ زیادہ ہے ۔اعدادو شمار کے مطابق تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن نے 3 ہزار 598 میگاواٹ بجلی پیدا کی جبکہ اس کی پیداواری صلاحیت3 ہزار 478 میگاواٹ ہے ۔ غازی بروتھہ ہائیڈل پاور سٹیشن سے ایک ہزار 450 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی جبکہ اس کی پیداواری صلاحیت بھی ایک ہزار 450 میگاواٹ ہے ۔ منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن نے ایک ہزار 115 میگاواٹ بجلی مہیا کی جبکہ اس کی پیداواری صلاحیت ایک ہزار میگاواٹ ہے ۔ باقی بجلی واپڈا کے دیگر پن بجلی گھروں بشمول وارسک ، چشمہ اور جناح ہائیڈل پاور سٹیشن سے



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…