کراچی (نیوز ڈیسک ) عید قرباں کے قریب آتے ہی گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 50 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے اور انتظامیہ خاموش تماشائی دکھائی دیتی ہے۔ دنیا بھر میں روایت ہے کہ کسی بھی بڑے تہوار میں اشیاءکی قیمتوں میں کمی اور سپیشل سیل آفر دی جاتی ہے مگر یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔ بجائے قیمتوں میں کمی کے مہنگائی میں خود ساختہ اضافہ کردیا جاتا ہے ، چاہے وہ اشیاءخور و نوش ہو یا پھر ٹرانسپورٹ۔ اس عید پر قصائیوں کی طرح گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی عوام کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے کی ٹھان لی ہے۔ 50 فیصد تک کرایوں میں اضافہ کرکے اپنی عید اچھی اور عوام کے بجٹ کا کباڑا کرنے کا پورا انتظام کرلیا ہے۔
عید قرباں میں ٹرانسپورٹ کرایوں کے بڑھ جانے کے پچھے بھی معیشت کا وہی پرانا قانون ، طلب کے مقابلے میں رسد کا کم ہوجانا بتایا جاتا ہے۔ اس وقت شہر کراچی اور اندرون ملک چلنے والی گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے کچھ اس طرح ہیں۔ کراچی سے لاہور ٹرک کا کرایہ 10 ہزار روپے اضافے سے 55 ہزار روپے ، کراچی سے اندرون سندھ مزدا کا کرایہ 3 ہزار اضافے سے 14 ہزار روپے ، اندرون شہرچلنے والی شہزور کا کرایہ 700 اضافے سے 21 سو روپے ، اندرون شہر چلنے والی سوزوکی کا کرایہ 5 سو روپے اضافے سے 1 ہزار روپے ہوگیا۔
گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانے اضافے کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی دکھائی دیتی ہے۔ شہری انتظامیہ کو اس حوالے سے فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی ضروت ہے۔
عید قریب آتے ہی گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 50 فیصد اضافہ
16
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں