منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

بیرونی سرمایہ کاری80فیصد گھٹ کر3.8کروڑڈالرتک محدود

datetime 16  ستمبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ 2 ماہ میں7.5فیصد کے اضافے سے 11کروڑ 93 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جولائی اگست کے دوران 83 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 11کروڑ 9 لاکھ ڈالر رہی تھی، رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے انفلوز 12.5فیصد کے اضافے سے 31کروڑ 80لاکھ ڈالر جبکہ آو¿ٹ فلوز 15.7فیصد کے اضافے سے 19کروڑ 87 لاکھ ڈالر رہے۔اس طرح خالص ایف ڈی آئی 11کروڑ 93 لاکھ ڈالر رہی۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی اگست کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 79.9فیصد کمی سے 3کروڑ 77 لاکھ ڈالر تک محدود رہی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 18کروڑ 79 لاکھ ڈالر رہی تھی۔
رواں مالی سال جولائی اگست کے دوران غیرملکی نجی سرمایہ کاری 79.2 فیصد کمی سے 4کروڑ 67 لاکھ ڈالر رہی، پورٹ فولیو سرمایہ کاری 164 فیصد گھٹ کر منفی 7کروڑ 26 لاکھ ڈالر اور غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ 75.3 فیصد کی کمی سے منفی 90لاکھ ڈالر رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…