منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

حصص مارکیٹ سنبھل نہ سکی، مزید193پوائنٹس کمی

datetime 16  ستمبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) شرح سود میں حالیہ کمی کے بینکنگ اسپریڈ اورروپے کی قدر پر منفی اثرات کے خدشات کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی اتارچڑھائو کے بعدمندی کے بادل چھائے رہے جس سے سرمایہ کاروں کے مزید35 ارب67 کروڑروپے ڈوب گئے۔کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر33.18 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن ریزلٹ سیزن ختم ہونے کے بعد مارکیٹ میں کوئی مثبت اطلاع نہ ہونے کے سبب بیشتر شعبوں نے منافع کے حصول پر رحجان غالب رکھا جس سے مارکیٹ مندی سے دوچار ہوئی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 193.27 پوائنٹس کی کمی سے33191.46 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس147.41 پوائنٹس کی کمی سے 20190.53 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس184.56 پوائنٹس کی کمی سے55158.90 ہوگیا۔
کاروباری حجم 1.09 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر13 کروڑ 21 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 366 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں110 کے بھاو¿ میں اضافہ، 229 کے دام میں کمی اور27 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…