جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ایف پی سی سی آئی کی جانب سے زرعی پیکیج کا خیر مقدم

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت نے وزیر اعظم کی جانب سے کسانوں کیلیے 341 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پیداواری لاگت میں کمی کیلیے بروقت فیصلہ قرار دیا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں محمد ادریس نے ایک بیان میں پیکیج کو ہر قسم کی زرعی کماڈیٹی کاشت کرنے والے کسانوں کیلیے فائدہ مند قرار دیااور کہا کہ پیکیج میں چاول اور کپاس کی بلند پیداواری لاگت اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت کی کمی سے کسانوں کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلیف پیکیج میں چاول کے ایکسپورٹرز کے قرضوں کی ادائیگی کی مہلت 30جون 2016تک بڑھادی گئی جس کا مطالبہ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے 11ستمبر کو وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں کیا تھا۔انہوں نے وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل پر زور دیا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلیے کام کی رفتار تیز کی جائے۔انہوں نے برآمدات میں اضافے کیلیے بجلی گیس کی فراہمی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے دیہات کو بھی طویل لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کی ضرورت پر زور دیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…