لاہور(نیوزڈیسک ) پی آئی اے کے اعلیٰ افسران نے 30سے زائد بھارتی مسافروں کو غیر قانونی طور پر ہوٹل میں ٹھہرانے کے معاملے پر دوبارہ انکوائری ٹیم تشکیل دیدی جس نے لاہور ائیرپورٹ پہنچ کر ریکارڈ طلب کر کے دوبارہ انکوائری شروع کر دی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ےکم اکتوبر 2014ءکو پی آئی اے عملے نے 30سے زائد بھارتی مسافروں کو غےر قانونی طور پر ہوٹل مےں ٹھراےا تھا جس پر تحقےقات کےلئے ٹےم تشکےل دی گئی تھی جو 11ماہ مکمل گزرجانے کے بعد بھی اپنی رپورٹ پےش نہ کرسکی ۔جس پر پی آئی اے کے اعلیٰ افسران نے جنرل مینیجر پیسنجر سےلز پی آئی اے عمردراز کی سربراہی مےں دوبارہ انکوائری ٹےم تشکےل دےدی ۔پی آئی اے کی جانب سے تشکےل دی جانے والی انکوائری ٹےم نے لاہور اےئرپورٹ پر پہنچ واقعہ کا رےکارڈ طلب کر کے انکوائری دوبارہ سے شروع کردی ۔