کراچی(نیوزڈیسک) عالمی مالیاتی تجزیاتی ادارے موڈیز نے پاکستان معیشت کے حوالے سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ خسارے پر کافی حد تک قابوپا لیاہے اور یہ خسارہ اب 4.9 فیصد پر آگیاہے جبکہ حکومت کے نجی بینکوں سے قرضے لینے کے عمل کو ریاست کے لیے منفی قرار دے دیا ہے۔موڈیز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کی شرائط کے باعث اسٹیٹ بینک سے کم قرضے لے رہی ہے جبکہ نجی بینکوں کا حکومتی سیکیورٹیز میںسرمایہ کاری کرناٹھیک نہیں، بینک حکومت کوزیادہ جبکہ نجی شعبے کوکم قرضے دے رہے ہیں،12 ماہ میں قرضوں کا حجم 54ارب رہا۔