جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

نیب کا سندھ میں 20 ہزار ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ کی منسوخی کیلئے محکمہ ریونیو کو خط

datetime 15  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) ڈی جی نیب سندھ سراج النعیم کا کہنا ہے کہ کراچی میں چائنا کٹنگ کی تحقیقات کے لئے دو جے آئی ٹیز بنادی دی گئی ہیں اس کے علاوہ 20 ہزار ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ کی منسوخی کے لئے بھی ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
نیب ریجنل ہیڈکوارٹرسندھ میں مضاربہ اسکینڈل کے متاثرین میں رقم کی تقسیم کی تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی جی نیب سندھ کا کہنا تھا کہ نیب کا مقصدعوام کا لوٹا ہوا پیسا واپس کروانا ہے، کسی کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات نہیں بنارہے اور نہ ہی انتقامی کارروائی کی جارہی ہے، نیب کوکوئی حق نہیں کہ عوامی مینڈیٹ لینےوالوں کی پگڑی اچھالے، یہ تاثرغلط ہے کہ ہم سیاسی بنیادوں پرکارروائی کرتے ہیں۔سراج النعیم کا کہنا تھا کہ ہم کسی حکومت کےخلاف نہیں چل رہے، ہمیں اب بھی سندھ حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ اور دیگر کو ہم نے نہیں پکڑا، علی نواز شاہ کو احتساب عدالت نے سزادی جو ہمارے دائرہ کار میں نہیں، ہمارے پاس ڈھائی ہزار ارب روپے سے زائدکے کرپشن کے کیسز زیر تفتیش ہیں، سارا لوٹا ہوا پیسا سندھ حکومت کو ہی واپس جائےگا۔
صوبائی ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ زمینوں کی الاٹمنٹ میں ڈھائی ہزار ارب روپے کی کرپشن ہے ، چائنا کٹنگ میں دو جے آئی ٹیز بنادی دی گئی ہیں ، اس کے علاوہ 20 ہزار ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ کی منسوخی کے لئے بھی ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل کا کوئی کیس نیب میں التوا کا شکار نہیں، اس سے متعلق کیسز احتساب عدالت میں ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…