اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے کسٹمز ڈپارٹمنٹ نے انٹراکشمیر ٹریڈ کے نام پر بھارت سے بڑے پیمانے پر مصالحہ جات کی پاکستان میں اسمگلنگ ناکام بنا کر اسمگل کیے جانے والے لاکھوں روپے مالیت کے 17ہزار کلو گرام مصالحہ جات قبضے میں لے لیے جبکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔اس ضمن میںنجی ٹی وی کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے کسٹمز ڈپارٹمنٹ کے انسداد اسمگلنگ اسکواڈ کو اطلاع ملی تھی کہ بھارت سے اسمگل کیے جانے والے لاکھوں روپے مالیت کے مصالحہ جات آزاد جموں و کشمیر سے پاکستان کی مارکیٹ میں فروخت کے لیے لائے جارہے ہیں۔جس پر انسداد اسمگلنگ اسکواڈ نے چیکنگ سخت کر دی اور چیکنگ کے دوران پشاور نمبر کے ہینو ٹرک پی 8991 اور آزاد جموو کشمیر مظفر آباد نمبر کی گاڑی ایس اے 784 کی تلاشی کے دوران مجموعی طور پر 17 ہزار کلو گرام چھوٹی الائچی اور سفید زیرہ برآمد کرکے قبضے میں لے لیے اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی دونوں گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔
دستاویز میں بتایا گیاکہ لاکھوں روپے مالیت کے مذکورہ مصالحہ جات آزاد کشمیر کے علاقے چکوٹھی سے راولپنڈی لانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران جب پوچھ گچھ کی گئی تو انسداد اسمگلنگ حکام کو بتایا گیا کہ یہ مصالحہ جات کراس ایل او سی ٹریڈ کے تحت مقبوضہ کشمیر سے آزاد جموں و کشمیر کے لیے منگوائے گئے ہیں تاہم اس بارے میں جب درآمدی دستاویز و ریکارڈ طلب کیا گیا تو وہ موجود نہیں تھا، صرف گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کی بلٹی موجود تھی۔دستاویز میں بتایا گیاکہ مذکورہ سامان آزاد کشمیر کے علاقے چکوٹھی سے راولپنڈی لایا جارہاتھا جو کراس ایل او سی ٹریڈ کی بھی خلاف ورزی ہے۔
دستاویز میں بتایا گیاکہ انسداد اسمگلنگ حکام نے9 لاکھ75 ہزار312روپے مالیت کا 1ہزار 420 کلو گرام سفید زیرہ، 29 لاکھ 8 ہزار 360روپے مالیت کی چھوٹی الائچی اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 20 لاکھ روپے مالیت کی دونوں گاڑیاں بھی قبضہ میں لے لی ہیں۔ دستاویز کے مطابق ملزمان سے 58 لاکھ 83 ہزار672 روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرکے ایف آئی آر رجسٹرڈ کرلی گئی ہے جبکہ تحقیقات مکمل کرنے کے بعد سامان ضبط کرنے کے حوالے سے رپورٹ بھی جمع کرادی جائے گی۔
بھارتی مصالحہ جات پاکستان میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
15
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں