جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بنگلہ دیش کا پاکستان سے محدود تجارت پراظہارعدم اطمینان

datetime 15  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیشی ہائی کمشنر سہراب حسین نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی حجم 1ارب ڈالر تک محدود رہنے پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے تجارتی وفود کے تبادلے، عوامی اور اداروں کے درمیان رابطوں پر زور دیا ہے تاکہ تجارتی حجم میں اضافہ ممکن بنایا جاسکے۔وہ کراچی چیمبرکے دورے کے موقع پرخطاب کررہے تھے، اس موقع پر بنگلہ دیشی قونصل جنرل نورِہلال سیف الرحمان، کے سی سی آئی کے صدر افتخار احمد وہرا، سابق صدر مجید عزیز، چیئرمین ڈپلومیٹک افیئرز سب کمیٹی کے چیئرمین نعیم شریف، سابق سینئر نائب صدر کے سی سی آئی ضیاءاحمد خان، سابق نائب صدر ناصر محمود اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔
بنگلہ دیشی ہائی کمشنر نے کہاکہ اجتماعی بنیادوں پر کراچی چیمبراور بنگلہ دیشی چیمبر کے درمیان مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
ہائی کمشنر نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے مختلف شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ فارماسیوٹیکل، آئی ٹی، ٹیلی کام، ایگروبیس انڈسٹریز اور ہیوی مشینری کے شعبوں میں پاکستان اور بنگلہ دیش تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں۔ قبل ازیں صدرچیمبرافتخاروہرا نے تجارتی وفود کے تبادلے،سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد پر زور دیااوربنگلہ دیشی تاجر وںکو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…