جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

نئی آٹو پالیسی جلد جاری کردی جائے گی،وفاقی وزیرصنعت

datetime 15  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے کہا ہے کہ آٹو انڈسٹری کسی بھی ملک کی صنعتی ترقی میںنمایاں کردار ادا کرتی ہے، بہت سی دیگر صنعتیں اس کی گود میں پلتی ہیں، پاکستان میں آٹو انڈسٹری میں بہتری کی بہت گنجائش ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آٹو انڈسٹری میں بڑے بریک تھرو حاصل کرتے ہوئے پاکستان سے گاڑیوں اور پرزوں کی برآمدات کو ہدف بنائیں۔
کراچی میں پاک سوزوکی کے زیراہتمام ایک منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتوں کے حوالے سے گلوبلائزیشن کے نئے چیلنجز سے آگاہ ہے اور گاڑیوں کی صنعت میں نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے کے حوالے سے نہ صرف باخبر ہے بلکہ اس ضمن میں کوشاں بھی ہے، دور حاضر کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نئی آٹو پالیسی بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم کے اقدامات کے تحت جہاں ہمیں تجارتی گرانی کا سامنا ہے وہیں اس عمل سے تجارت کے نئے افق بھی کھل رہے ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے وینڈرڈیولپمنٹ کے حوالے سے پاک سوزوکی کی جانب سے 40 ایکڑ اراضی مختص کرنے اور نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے سمیت دیگر کئی اقدامات کی تعریف بھی کی اور کہا کہ حکومت اس بات کی خواہاں ہے کہ ملکی آٹو انڈسٹری نہ صرف صارفین کی توقعات پر پورا اترے بلکہ گاڑیوں کی برآمدات کیلیے علاقائی حب کی حیثیت بھی اختیار کرے۔
تقریب سے پاک سوزوکی کے منیجنگ ڈائریکٹرٹینوسویا فیوجیوکا نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نئی آٹو پالیسی سے عالمی آٹو مینوفیکچررز نہ صرف اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے بلکہ صارفین کو یورپی و دیگر ممالک کی ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی میں کنزیومر سیفٹی کو یقینی بنانے کے علاوہ نئے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے، نئی آٹو پالیسی جلد نافذ کردی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…