منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کے الیکٹرک اور چینی کمپنیوں کے درمیان ترقیاتی معاہدہ

datetime 15  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) کے الیکٹرک، چائنا ڈاٹانگ اوورسیز انویسٹمنٹ کمپنی (سی ڈی ٹی او) اور چائنا مشینری کمپنی (سی ایم ای سی)کے درمیان سہ فریقی ترقیاتی معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت کے الیکٹرک کے پورٹ قاسم پر واقع 700 میگا واٹ کے کوئلے سے چلنے والے پروجیکٹ کو ترقی دی جائے گی۔اس معاہدے کی صورت میں تینوں فریقوں کے درمیان اس سال کے آغاز میں ہونے والی مفاہمت کو تقویت ملی ہے اور جس کا نتیجہ گزشتہ چند ماہ کے دوران اس پروجیکٹ پر نمایاں پیشرفت کی صورت میں ظاہر ہوا ہے، یہ معاہدہ کے الیکٹرک کے پروجیکٹ کو حتمی شکل دینے کی جانب بڑا قدم ہے۔اس پروجیکٹ کا مقصد پاکستان میں 1ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرنا ہے، اس کا مقصد ملک کو فیول مکس سے کم قیمت ایندھن پر منتقل کرنا ہے جس سے پیداواری لاگت کم ہو گی اور صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔ کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو طیب ترین نے اعلیٰ انتظامیہ کے ہمراہ سی ڈی ٹی او اور سی ایم ای سی کے وفد کا استقبال کیا جس میں سی ڈی ٹی او کے صدر ڈوان ڑونگ من اور سی ایم ای سی کے نائب صدر وانگ تیانی شامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…