جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

شوگرملزکے مسائلکیلئے صوبائی سطح پر کمیٹیاں بنانے کااعلان

datetime 15  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے پیر کو پاکستان سوسائٹی آف شوگر ٹیکنالوجسٹس کے 49ویں سالانہ 2 روزہ کنونشن کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سکندر حیات خان بوسن نے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ شوگر ملز مالکان کے مسائل حل کرنے کیلیے صوبائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، پیداواری صلاحیت کے مطابق ملز کو مطلوبہ مقدار میں گنا نہیں مل رہا، شوگر ملز اور گنے کی پیداوار دونوں ایک دوسرے کیلیے لازم و ملزوم ہیں،گنے کے کاشتکاروں کو تاخیر سے رقم کی ادائیگی میں مڈل مین کا ہاتھ ہوتا ہے، گنے کے کاشتکاروں کے ساتھ مل کر ان کے مسائل حل کریں گے اور کاشتکاروں کو حکومتی سطح پر گنے کے اچھے نرخ بھی دلوائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہیں گے کہ انڈسٹریز کو مشکلات پیش آئیں، ہم گنے کے کاشتکاروں کو بھی نظرانداز نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے لیکن یہاں ریسرچ کا کام نہیں ہوتا جبکہ پاکستان میں ریسرچ پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھ میں شوگر کین ریسرچ اینڈ برانڈنگ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
پاکستان سوسائٹی آف شوگر ٹیکنالوجسٹس میں اتنی صلاحیتیں ہیں کہ وہ شوگر سیکٹر اور اس سے منسلک دیگر شعبے میں آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتی ہے، امید ہے کہ اس سیمینار میں پی ایس ایس ٹی اور پی ایس ایم اے شوگر سیکٹر کی فلاح اور ترقی کیلیے بات کریں گی۔ اس موقع پر پی ایس ایس ٹی کے صدر مراد علی بھٹی، سابق صدر ساجد حسین نقوی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…