جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کے 21 سالہ نوجوان کی ماہانہ آمدنی 35 لاکھ ڈالرز

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بعض اوقات بظاہر معمولی سے نظر آنے والے واقعات زندگی میں کسی بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ بھاری نوجوان رتیش اگروال کے ساتھ ہوا جو آج سے چند سال پہلے سڑک چھاپ تھے لیکن اب وہ بھارت میں ہوٹلوں کی سب سے بڑی چین کے مالک ہیں۔ ہوا کچھ یوں تھا کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے نوجوان رتیش اگروال جب 18 سال کے تھے تو ان کو ایک رات ان کے اپارٹمنٹ سے باہر کر دیا گیا تھا۔ یہ ایک چھوٹا سا ناخوشگوار واقعہ تھا جس نے ان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔ مزیدار بات یہ ہے کہ اس نوجوان کی عمر صرف 21 سال ہے۔ غیر ملکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق رتیش اگروال کو اس کے بعد ایک ہوٹل میں ٹھرنا پڑا تو وہاں کی مخدوش صورتحال نے انھیں بہت پریشان کیا۔ انہوں نے سوچا کہ اگر اس ہوٹل کے اتنے برے حالات ہیں تو ملک کے باقی ہوٹلوں کا کیا حال ہوگا؟۔ ان کی اسی سوچ نے انھیں ایک نیا کاروبار سوچنے کا موقع فراہم کیا۔ آپ یقین نہیں کریں گے کہ آج چار سال بعد 21 سال کی عمر میں رتیش اگروال اویو رومز کے بانی اور چیف ايگزیکٹیو ہیں۔ اویو رومز ایک ہزار ہوٹلوں کا ایک نیٹ ورک ہے جو ملک کے 35 شہروں میں سرگرم ہے اور اس کی ماہانہ آمدنی 35 لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ ہے اور اس کے تقریبا ایک ہزار ملازمین ہیں۔

مزید پڑھئے:سیاست میں نئی صف بندیاں



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…