جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

روس کاپاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلا ن

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دونوں ملکوں کی حکومتیں اس حوالے سے بات چیت کے مراحل میں ہیں۔روس پانچ دہائیوں کے بعد دوبارہ پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے علاوہ ملک بھر میں گیس پائپ لائن کا جال بچھانے پر بھی غور کر رہا ہے۔ کیونکہ متعدد روسی کمپنیاں پاکستان کے پٹرولیم سیکٹرز اور دیگر ترقیاتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کو تیارہیں۔ رپو رٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک معروف روسی پٹرولیم کمپنی اور خیبرپختونخوا آئل گیس کمپنی لمٹیڈ کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا۔ جس کے تحت خیبرپختونخوا آئل گیس کمپنی لمٹیڈ اور روسی پٹرولیم کمپنی خیبرپختونخوا میں ریسرچ اور پیداواری شعبوں میں طویل المیعاد تعاون میں توسیع کرے گا۔ مزید برآں دونوں فریقین مشترکہ طور پر آئندہ لین دین میں تازہ ریسرچ اور رعایتی بلاکس کے لئے بولی ہو گی۔ مزید برآں دونوں قیمتوں میں کئی دیگر معاہدے بھی طے پائے جن میں جیولاجیکل اور جیو فزیکل کے میدان میں کام ، ٹوڈی اور تھری ڈی کمپنی ڈیٹا کے حصول کے لئے منصوبے پر کام کے علاوہ ڈرلنگ سے متعلقہ خدمات شامل ہیں۔دونوں فرمیں مندرجہ بالا علاقوں میں قیام اور باہمی طور بہتر تعاون سے ترقی کو فروغ ملے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مخصوص تعاون کے ذریعے ہائیڈرو کاربن کھیتوں اور ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کے عمل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ قدرتی وسائل کے موثر استعمال سمیت پاکستان کو اقتصادی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا ہے۔مزید بتایا کہ دونوں کمپنیوں میں مختلف منصوبوں پر عملدرآمد مرحلہ وار کیا جائے گا جس کے لئے دونوں کمپنیوں پر مشتمل ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں روسی پٹرولیم کمپنی کے ساتھ بھی اسی طرح کا معاہدہ کیا گیا جس میں دوطرفہ باہمی امور پر اور وسیع تر پٹرولیم کے منصوبوں کے کام کا آغاز کرنے پر اتفاق کیا گیا



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…