جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم ایکسپورٹ پروموشن پیکیج جلد دیں گے، خرم دستگیر

datetime 14  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے برآمدات میں اضافے کی ذمے داری پوری حکومتی مشینری کو سونپی ہے اور اس کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔تاجروں کے ساتھ ہونے والے اس اجلاس میں روایتی برآمدی سیکٹرز کے علاوہ غیر روایتی سیکٹرز کی برآمدی صلاحیت سے بھی مکمل آگہی حاصل کی گئی ہے۔ ایکسپورٹرز سے حالیہ مذاکرات کے نتیجے میں وزیر اعظم ایکسپورٹ پروموشن پیکج کا جلد اعلان کریں گے۔ اس سلسلے میں وزارت تجارت میں تیار کیے جانے والے اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2015-18 میں بھی ان مذاکرات کے ذریعے حاصل شدہ مفید پالیسی مشوروں کو شامل کیا جائے گاجس کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کی ایکسپورٹرز کے ساتھ طویل ملاقات برآمدات سے متعلق حکومتی اپروچ میں واضح تبدیلی کی مظہر ہے جس سے برآمدات کو ایک مثبت تحریک ملے گی۔ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے حکومت نے کل حکومتی اپروچ اپنائی جو ملکی تاریخ میں معاشی ایشوز کیلئے ماضی میں کبھی استعمال نہیں کی گئی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ تاجروں اور مینوفیکچررز کی گیارہ تنظیموںکے مسائل کے حل کیلئے تمام متعلقہ حکومتی نمائندوں کے وزرا اور سیکریٹریز اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میںوزارت تجارت، پٹرولیم اور قدرتی وسائل، پانی و بجلی، پلاننگ کے وزرا اور سیکریٹریز، ریونیو پر وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی، چیئرمین ایف بی آر، چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، وزارت صنعت و پیداوار اور ٹیکسٹائل کے سیکریٹریز اور اسٹیٹ بینک کے نمائندے شامل تھے۔ تاجروں کے اس نمائندہ وفد نے مندرجہ بالا حکومتی نمائندوں اور وزیر اور سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی موجودگی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انھیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…