جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پی این ایس سی شرح سود کم کراکے ایک ارب روپے میں کامیاب

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پی این ایس سی نے بینکوں سے لیے گئے قرضوں کامارک اپ ریٹ کم کراکے 1159ملین روپے بچانے میں کامیاب ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے بینکوں سے حاصل کردہ 4ارب روپے کا مارک اپ ریٹ 13.05 فیصد سے کم کراکے 8.10 فیصدکرانے میں کامیاب ہوگئی۔ مارک اپ کی شرح میں کمی سے قومی خزانے کو 1159 ملین روپے کی بچت ہوئی۔ جاری بیان کے مطابق اس موقع کے لیے فیصل بینک، میزان بینک، یو بی ایل اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سے طویل مذاکرات کیے گئے جو کامیاب رہے۔ ان بینکوں نے پی این ایس سی کی مستحکم کاروباری حیثیت، اس کے مالی استحکام اور عمدہ مینجمنٹ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے اپنے مارک اپ کی شرح کم کردی۔ بینکوں کے اس اقدام کی بدولت قرضوں کی باقی ماندہ مدت کے دوران ان بینکوں سے لیے گئے قرضوں پر فنانشل کاسٹ میں کمی ہوگئی۔ فیصل بینک اور میزان بینک کے قرضوں پر فنانشل کاسٹ میں 302 ملین روپے کی بچت ہوئی۔یوبی ایل کے قرضوں پر 299ملین روپے بچت اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سے لیے گئے قرضوں پر فنانشل کاسٹ میں 119ملین روپے بچت ہوئی۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی این ایس سی کے مختلف بینکوں سے لیے گئے تقریباً 4ارب روپے کے قرضوں پر بھاری مارک اپ کی ادائیگی کے باعث ان قرضوں کی فنانشل کاسٹ بہت بڑھ گئی تھی کیوں کہ ان پر مارک اپ کی شرح3MK+2.2% تھی۔ مارک اپ میں کمی کے لیے مختلف تدابیر اختیار کی گئیں تاہم چیئرمین پی این ایس سی نے بذات خود اس معاملے میں گہری دلچسپی لے کر بینکوں سے مذاکرات کی ہدایت دی۔ بینکوں سے تفصیلی بات چیت کے بعد پی این ایس سی اپنے قرضوں کی فنانشل کاسٹ میں ممکنہ حد تک کمی کرنے میں کامیاب ہوگئی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…