جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پھل، سبزیوں کی برآمدات بڑھانے کیلئے تجاویز وزیراعظم کو پیش

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے پاکستان سے پھل اور سبزیوں کی برآمدات 67کروڑ ڈالر کی موجودہ سطح سے 6ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے جامع سفارشات وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کردی ہیں۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد نے برآمدی شعبوں کے نمائندوں کے ساتھ ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ادریس کی قیادت میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں ہارٹی کلچر سیکٹر کی ترقی اور برآمدات میں نمایاں اضافے کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے زراعت کے شعبے کی بہتری، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات بڑھاکر معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے میں ہارٹی کلچر سیکٹر کی اہمیت کے پیش نظر دیگر برآمدی شعبوں کے مقابلے میں ہارٹی کلچر سیکٹر کی پریزنٹیشن کو زیادہ وقت دیا اور برآمدات بڑھانے کیلئے شارٹ ٹرم، میڈیم اور لانگ ٹرم حکمت عملی میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے ہرممکن سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحیداحمد نے وزیر اعظم کو ہارٹی کلچر سیکٹر کی برآمدات میں اضافے کیلئے پی ایف وی اے کی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ہارٹی کلچر کی ورلڈ مارکیٹ 114ارب ڈالر سے زائد ہے جس میں سالانہ 9فیصد اضافہ ہورہا ہے پاکستان کی مجموعی برآمدات 670ملین ڈالر ہے جو ورلڈ مارکیٹ کا محض 0.5فیصد ہے۔ ایسوسی ایشن کی حکمت عملی کے تحت حکومتی سپورٹ سے ملکی برآمدات ایک سال میں ایک ارب ڈالر، تین سال میں 1.5ارب ڈالر، پانچ سال میں 2.5 ارب ڈالر اور 10سال میں 6رارب ڈالر تک بڑھائی جاسکتی ہے۔وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کو بھی ہارٹی کلچر سیکٹر کی برآمدات میں پوٹینشل اور فروغ برآمدات کی حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا۔ وحید احمد نے بتایا کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز اور روڈ میپ برآمدات میں اضافے کی قومی پالیسی کا حصہ بنائی جائیں گی۔ ایسوسی ایشن کی تجاویز کا متعلقہ وفاقی وزارتوں اور محکموں کے ساتھ دیگر برآمدی شعبوں کی جانب سے بھی خیر مقدم کیا گیا جبکہ روایتی ایکسپورٹ سیکٹر ز کے سرمایہ کاروں نے ہارٹی کلچر سیکٹر میں پائے جانے والے بھرپور امکانات کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیاہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…