کراچی(نیوزڈیسک)بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرز اینڈ پورز کی ٹیم پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئے تین روزہ دورے پررواں ہفتے پاکستان آئے گی۔اسٹینڈرڈ اینڈ پورزکی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ مزید اپ گریڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کی جائزہ ٹیم15 ستمبر سے17 ستمبر تک پاکستان میں قیام کرےگی دورہ کے دوران ٹیم وزارت خزانہ،وزارت تجارت سمیت دیگر متعلقہ وزارتوں کے حکام سے ملاقاتیں کرے گی۔ علاوہ ازیں مذکورہ ٹیم کا پاکستان میں قیام کے دوران وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سمیت دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات متوقع ہے۔واضح رہے کہ بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرز اینڈ پورز کی کریڈٹ ریٹنگ کو عالمی سطح پر کسی ملک کی معاشی اور کاروباری صورتحال کے پیمانے کے طورپر جانا جاتاہے اور بہتر ریٹنگ کے حامل ممالک میں معاشی اور کاروباری سرگرمیوں میں بہتری اور اضافہ ہوتاہے۔