جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب کو گیس کی فراہمی،وزیر خزانہ سندھ نے دھمکی دیدی

datetime 13  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ کے وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے کہا کا ہے کہ توانائی بحران کا واحد حل سندھ کے پاس ہے اور اگر سندھ اندھیرے میں رہا توپوراملک اندھیرے میں ڈوبا رہے گا اوراگر سندھ کے ساتھ ظلم ہوا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔وہ اتوارکو چیف منسٹرہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف اوران کی حکومت کو مہنگی ترین چیزیں بنانے کا شوق ہے جس کی واضح مثال لاہور، اسلام آباد میٹرو اور نندی پور پاور پراجیکٹ ہیں۔ نندی پور پاور پراجیکٹ دنیا کا مہنگا ترین منصوبہ ہے جس پر ملکی خزانے کو 20 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا اور اس کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئلے اور گیس کے 70 فیصد ذخائر سندھ میں ہیں، جس صوبے سے گیس نکلے وہاں کے لوگوں کا اس پر پہلا حق ہوتا ہے، سندھ سے نکلنے والی گیس کی 50 فیصد تقسیم کو ختم ہونا چاہیے، ہماری گیس فیلڈ سے بالائی پنجاب کو گیس فراہم کی جاتی ہے، اگر گیس کے معاملے پرمزاحمت کرنا پڑی تو وہ بھی کریں گے۔مراد شاہ نے کہا کہ نواز شریف کسی ایک صوبے کے بجائے پورے ملک کے وزیراعظم بنیں، اگر وزیراعظم نواز شریف کا ملک کو بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ ہوتا تو وہ تھرمیں منصوبہ بندی کرتے، اگرسندھ اندھیرے میں رہا توپوراملک اندھیرے میں ڈوبا رہےگا۔ انہوں نے کہاکہ تحقیقاتی اداروں کو صرف سندھ نظر آتا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں ریلوے کے منصوبوں کا قیام مشترکہ مفادات کونسل کے ایجنڈے پر ہے، سی سی آئی ایک آئینی فورم ہے اور 90 روز میں اجلاس بلانا ضروری ہوتا ہے تاہم سی سی آئی میں ہماری بات نہیں سنی جاتی، اب شریف برداران خلاف کورٹ میں جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ سے کوئلہ پنجاب بھیجنے کے لیے ریلوے لائن بھی بچھائی جارہی ہے جہاں درآمد شدہ کوئلے سے پنجاب میں منصوبے بن رہے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…